بنگلورو، 23؍ اپریل (ایس او نیوز) تعلیمی سال 2021-22 کے لئے پی یو سیکنڈ ایئر امتحان کے پہلے ہی دن ریاست بھر کے 2,28,073 طلباء میں سے کُل 11,379 طلباء امتحان دینے کے لئے حاضر نہیں ہوئے ۔
خیال رہے کہ سیکنڈ پی یو سی فائنل ایئر امتحان کے لئے 1,076 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔ ان میں سے مختلف اضلاع سے جو اعداد وشمار حاصل ہوئے ہیں اس کے مطابق پہلے پہلی مرتبہ اور دوسری بار امتحان دینے کے لئے رجسٹریشن کرنے والے طلبہ کی بڑی تعداد امتحان سے غیر حاضر رہی ۔